جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا وعدہ پورا کر دیا، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب

سیکرٹریٹ کے قیام کا وعدہ پورا کر دیا.

مقامی لوگوں کو کام کے سلسلے میں لاہور نہیں آنا پڑے گا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری نے ملاقات کی

اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے افسران کی تقرری پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں جنوبی پنجاب کے لئے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے اور نئے

اضلاع و تحصیلیں بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن لغاری نے اپنے محکمے کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کا حقیقی سفر شروع ہوچکا ہے، جو رکے گا نہیں.

نئے اضلاع اور تحصیلیں بنانے کیلئے انتظامی بنیادوں پر فیصلے کئے جائیں گے، اس ضمن میں ایبادی اور مالی وسائل کی تقسیم کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا.

نئے اضلاع اور تحصیلیں بنانے کا فیصلہ میرٹ پر کریں گے، صوبے کے کسی علاقے کو نظر انداز کیا ہے نہ کریں گے۔