لاہور(لاہورنامہ) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی
سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے
جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے پاکستان کاسب
سے پہلاانڈر گراﺅنڈ واٹر سٹوریج منصوبہ مکمل ہو گیا.
جس میں 14 لاکھ گیلن پانی سٹور کیا جاسکتا ہے۔
اس پانی کو آبپاشی اور دیگر مفید مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکے گا۔
لاہور کے شہریوں کی سہولت کیلئے بارش کے بروقت نکاس کو یقینی بنانے کیلئے 11 کلومیٹر طویل ڈرین تعمیر کی جا رہی ہے۔
بوہڑ والا چوک، حاجی کیمپ سے شروع ہونیوالی ڈرین مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی دریائے راوی تک جائے گی۔
مون سون سیزن میں شہریوں کو دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا،اب لارنس روڈپر کئی کئی فٹ پانی کھڑا نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہاواسا نے لاہور میں مون سون سیزن کے پیش نظر 31 مقامات پر امدادی کیمپ لگا دیئے ہیں، 26 مقامات پر پانی نکالنے والی مشینیں بھی موجود ہوں گی۔