اسلام آباد (لاہورنامہ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے کورونا کے
تشویشنا ک مریضوں کے لیے استعمال کی جانے والی اینٹی وائرل
دوائی رمڈیسیور کی قیمت مقرر کر دی۔
حالیہ دنوں ڈریپ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں رمڈیسیور انجیکشن کی قیمت ایک عدد وائل 100 ملی گرام کی قیمت 10873روپے مقرر کی گئی ہے .
جب کہ اس کے برعکس مارکیٹ میں یہ دوائی 20ہزار سے بھی زائد میں فروخت کی جاتی رہی ہے۔