مسرت جمشید چیمہ

وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کی خواہش اپوزیشن کے سینے میں ہی دم توڑ جائیگی، مسرت جمشید چیمہ

لاہور(لاہورنامہ) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت کی آئینی مدت پوری نہ کرنے اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی تبدیلی کی خواہش اپوزیشن کے سینے میں ہی دم توڑ جائے گی.

،وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے بغیر کسی شو بازی کے اپنی کارکردگی سے نہ صرف پنجاب کی عوام بلکہ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا ہے .

کورونا کیسز کی صورت میں ہاٹ سپاٹ قرار دئیے جانے والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی بر قرار ہے اور تمام متعلقہ ادارے عید الاضحی پر الرٹ رہیں گے ۔

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے دو سال سے بھی کم عرصے میں ماضی کے نام نہاد تجربہ کار اور نام نہاد خادم اعلیٰ کو کارکردگی کے میدان میں پچھاڑ دیا ہے جس کی وجہ سے لاہور اور پنجاب کو اپنا قلعہ سمجھنے والوں کی راتوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔

وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار ذاتی تسکین کے منصوبے شروع کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے بلکہ عوام کی بنیادی ضروریات کیلئے وسائل مہیا کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔

حکومت ضروری انفراسٹر اکچر پر بھی توجہ دے رہی ہے لیکن اس میں سابقہ حکمرانوں کی طرح خانچے نہیں لگائے جارہے بلکہ عوام کے ٹیکسز کے پیسے کو امانت سمجھ کر استعمال کیا جارہا ہے ۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکومت عید الاضحی کے موقع پر بھی کورونا وائرس سے بچائو کیلئے مرتب کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوئی کوتاہی نہیں برتی گی اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر محکموں کو پیشگی الرٹ کردیا گیاہے۔