لاہور (لاہورنامہ) انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ دنیا سن لے کشمیر ہے
پاکستان اوررہے گا پاکستان، جنت نظیروادی کی بربادی کے دلخراش مناظر دیکھ کر ہرایک باضمیرانسان
کی روح تک کانپ جاتی ہے.
پوری عالمی برادری اورعالم اسلام کشمیریو ں کی آزادی کیلئے اپنا اپنا قردارادا کرے۔
ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے پر یس کلب کے سامنے کشمیر یو ں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ سے
خطاب کر تے ہوئے کیا۔
انہو ں نے کہاکہ ہندو ستان بڑ ی دہشتگر د ر یا ست ہے ،اقوام متحدہ والوں کشمیر یو ں کاخو ن قا بل فروخت نہیں ہے.
اگر انسا نیت کومحفو ظ کر نا ہے تو فوری طور پر کشمیرکو بھار ت سے فری کرایا جائے اور کشمیر میں جاری کر فیو کو فوری ختم کیاجائے۔
انہو ں نے کہاکہ کشمیر یو ں کی جدو جہد آزادی میں ہر پاکستانی ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو گا پاکستان کا بچہ بچہ ان کی جدو جہد آزادی میں ان کے سا تھ دیتا رہے گا ۔
انہو ں نے کہاکہ کشمیر کل بھی پاکستان تھا کشمیر آ ج بھی پاکستان ہے،اور قیامت تک کشمیر پاکستان ہی رہے گا۔بھارتی مسلمان دوہرے خطرات سے دوچار ہیں ،ایک طرف کروناوبا کاڈرجبکہ دوسری طرف منتقم مزاج انتہاپسندہندو ان کی جان کے درپے ہیں۔
عالمی دنیا مسئلہ کشمیر اورمسئلہ فلسطین کے پر امن حل کیلئے اپنا کرداراداکرے۔ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان، پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا تے رہے ۔