صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلیٰ سطحی اجلاس

لاہور (لاہورنامہ) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا.

جس میں سیکرٹری صحت بیرسٹرنبیل اعوان، سپیشل سیکرٹری سلوت سعید، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرسلمان شاہد، وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، سیکرٹری پنجاب بلڈٹرانفیوژن اتھارٹی ڈاکٹراطہرو دیگرافسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب بلڈٹرانفیوژن اتھارٹی کی کارکردگی اور مزید استدکار بڑھانے کیلئے مختلف تجاویزکا جائزہ لیا۔

سیکرٹری پنجاب بلڈٹرانفیوژن اتھارٹی ڈاکٹراطہرنے صوبائی وزیرصحت کوادارہ کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ بلڈسکریننگ کے عمل کومزیدبہتربنایاجارہاہے.

اورپنجاب بلڈٹرانفیوژن اتھارٹی کی استدکاربڑھائی جارہی ہے۔

صوبے میں کسی قسم کاغیرقانونی بلڈبنک نہیں چلنے دیں گے۔

غیرلائنسڈ بلڈبنکس کوغیرقانونی تصورکیاجائے گا۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ صوبہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں بلڈبنکس موجودہیں۔

پنجاب بلڈٹرانفیوژن اتھارٹی کومزیدبجٹ دے کربلڈبنکس کی کارکردگی کوبڑھایاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب بلڈٹرانفیوژن اتھارٹی میں خالی اسامیوں پرفوری بھرتی کی جائے۔

بلڈبنکس کے معیارکوبین الاقوامی معیارکے مطابق جانچاجائے گا۔

صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ بلڈبنکس میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھاجائے اور جدید طرز کے مطابق سکرینگ کے عمل کویقینی بنایاجائے۔پنجاب میں 41بلڈبنکس کوایس اوپیزپرعملدرآمدنہ کرنے پربندکردیاگیا۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ بلڈ ٹرانفیوژن سسٹم کوپنجاب بلڈٹرانفیوژن سیفٹی ایکٹ 2016 کے مطابق سینٹرلائزڈکیاجائے گا۔ افسران کی باقاعدہ پیشہ وارانہ تربیت کامیکنزم بنایاجائے۔ پنجاب بلڈٹرانفیوژن اتھارٹی کی کارکردگی کاباقاعدگی سے جائزہ لیاجائے گا۔