لاہور(لاہورنامہ)پی ایچ اے کے چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی، وائس چیئر مین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید اور ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا کے درمیان اہم ملاقات جیل روڈ جیلانی پارک ہیڈ کواٹر میں ہوئی۔
پی ایچ اے کی قیادت کا شہر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور اتھارٹی کو مزید فعال بنانے پر باہمی اتفاق اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس، میاواکی جنگل اور شجر کاری مہم کے سلسلے میں تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات میں موجودہ حالات میں مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کو بہتر بنانے سمیت مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ آب و ہوا کی تازگی، آلودگی کے خاتمے اور قدرتی حسن کے لیے میاواکی جنگلات ناگزیر ہیں۔
شہر لاہور کے ساتوں زونز میں میاواکی جنگلات لگانے کا کام شروع ہوگیا ہے جس کی تکمیل کیلئے بہترین پلاننگ کے کام جاری ہے جوکہ خوش آئند ہے۔
وائس چیئرمین پی ایچ اے حفاظ ذیشان رشید نے کہا کہ مالیاتی مسائل کو دور کرنے کے لیے دیگر وسائل بھی تلاش کرنا پڑیں گے۔
وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی پالیسیوں کے باعث جلد پی ایچ اے میں انقلابی ریفارمز آئیں گی اور میاواکی جنگلات میں لگائے گئے درختوں کی نگہداشت کا کام بہتر اور موثر طریقہ سے کیا جائے۔
اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا شہر بھر میں لگائے گئے منصوعی جنگلات میں لگے درختوں کی تنصب اور نگہداشت کسی قسم کی کواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔