یاسمین راشد

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں سے کورونا کو شکست دے کر 62771مریض اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں

لاہور(لاہورنامہ) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کی ہدایت پرمحکمہ صحت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج، بستروں اوروینٹی لیٹرزکی تفصیلات جاری کردیں۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اورمحکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکے تمام سرکاری ہسپتالوں کے اعدادوشمارجاری کئے گئے ہیں۔

سیکرٹری صحت پنجاب بیرسٹر نبیل اعوان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں سے کورونا وائرس کو شکست دے کر 62771مریض اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 396 مریضوں نے کورونا وائرس کو شکست دی۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 8950میں سے 8392بیڈزخالی ہیں۔

لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 2345میں سے2198 بیڈزخالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈزمیں کوروناوائرس کے متاثرہ مریضوں کیلئے مختص کئے گئے 5820 میں سے 5582بیڈزخالی ہیں۔

لاہورکے سرکاری ہسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈز میں 1631میں سے 1583بیڈزخالی ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے HDUs کے 2646میں سے 2394 بیڈزخالی ہیں۔ لاہورکے سرکاری ہسپتالوں کے HDUs میں 508میں سے 448 بیڈزخالی ہیں۔

بیرسٹر نبیل اعوان نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کے لئے مختص کئے گئے 600میں سے 527 وینٹی لیٹرزخالی ہیں۔

لاہورکے سرکاری ہسپتالوں میں 210 میں سے 177وینٹی لیٹرزخالی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پرکوروناوائرس کا شکارمریضوں کی سہولت کی خاطرصوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں کی طبی سہولیات میں مزیداضافہ کیاجارہاہے۔عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق کوروناوائرس کے مریضوں کاعلاج جاری ہے۔