سول ایوی ایشن اتھارٹی

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مجموعی طور پر 28 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کر دیئے

کراچی (لاہورنامہ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مجموعی طور پر 28 پائلٹس کے لائسنس منسوخ جبکہ 93 پائلٹس کے لائسنس معطل کر دیئے۔
حکومت کی منظوری کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لائسنس منسوخی کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کئے۔

لائسنس منسوخ ہونیوالوں میں پی آئی اے کے 7 پائلٹس اور ایک فضائی میزبان شامل ہیں۔

سول ایوی ایشن نے مجموعی طور پر 93 پائلٹس کے لائسنس معطل کئے ہیں۔

سینئر جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن ڈویڑن عبدالستار کھوکھر کا کہنا ہے کہ باقی دیگر پائلٹس کی فرانزک آڈٹ کے ذریعے مکمل چھان بین کی جا رہی ہے.

لائسنس کے معاملے پر چھان بین کا مقصد ہے کہ بے قصور کو سزا نہ ملے، جو قصور وار ہیں ان کے لائسنس منسوخ کئے جا رہے ہیں۔