اہور (لاہورنامہ)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ وقت سیاسی پوائنٹ سکورننگ کی بجائے اتحاد دکھانے کاہے لیکن بد قسمتی سے اپوزیشن رہنماﺅں کو آج بھی اپنی سیاست چمکانے کی فکر پڑی ہے ،
کوروناوائرس کے حملے نے بڑی بڑی معیشتوں کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں ،
حکومت کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے ،عوام پر معاشی طور پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے اورانہیں ریلیف فراہم کرنے کےلئے ہر ممکن وسائل مختص کر رہی ہے ۔
اپنے ایک بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بروقت اور اپنے وسائل سے بڑھ کر عملی اقدامات کی تعریف کی بجائے تنقید کرنے والوں کو یہ سوچنا چاہیے کہ کیا صحت کے شعبے کے ایسے حالات ہمارے دورمیں ہوئے ؟۔ جو کئی دہائیوں سے حکومتیں کر رہے تھے وہی آج صحت کے شعبے پر تنقید کر رہے ہیں۔
موجودہ حکومت نے صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، محدود وسائل کے باوجود حکومت نے کوروناوائرس کے حوالے سے پیشگی تیاریاں کیںاوراس سلسلہ میں اربوں روپے کا سامان خریدا گیا ہے ۔
جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے حالیہ دنوں میں ہر شعبے کو ریلیف دینے کےلئے جس طرح کے عملی اقدامات کئے ہیں اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ آج ملک میں عوامی حکومت ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان عوام سمیت ہر شعبے کو منفی اثرات سے بچانے کے لئے بروقت فیصلے کئے جارہے ہیں۔