خرم نواز گنڈاپور

مڈٹرم الیکشن سے مسائل حل نہیں ہوتے ، مسائل کی جڑ اس نظام کو بدلنا ہو گا: خرم نواز گنڈاپور

لاہور (لاہورنامہ) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور

نے کہا ہے کہ مڈٹرم الیکشن، قومی حکومت کی تشکیل یا مارشل لاء یہ

سارے ٹوٹکے آزمائے جا چکے ہیں،

خرم نواز گنڈاپور
مڈٹرم الیکشن سے مسائل حل نہیں ہوتے ، مسائل کی جڑ اس نظام کو بدلنا ہو گا: خرم نواز گنڈاپور

مسائل کی جڑ یہ قاتل نظام ہے، اسے بدلنا ہو گا۔

ڈاکٹر طاہر القادری لوٹ کھسوٹ کے اس نظام کا اصل چہرہ قوم کو دکھا

چکے ہیں، جتنی جلدی اس نظام سے نجات حاصل کر لی جائے گی

ملک اور قوم کے مستقبل کے لئے اتنا ہی اچھا ہوگا،

عمران خان نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر توجہ حاصل کی،

انہوں نے وعدوں پر عمل نہ کیا تو آئندہ پڑھے لکھے عوام تبدیلی کا نعرہ

لگانے والے کسی لیڈر اور جماعت پر اعتماد نہیں کریں گے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں کیا،

اجلاس میں مرکزی نائب صدر بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، نائب ناظم اعلیٰ رفیق نجم، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، جواد حامد، نائب صدر پنجاب راجہ زاہد محمود، سید امجد علی شاہ، سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری، یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی، ایم ایس ایم کے مرکزی صدر عرفان یوسف، شہزاد رسول و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

خرم نواز گنڈاپور نے مزید کہا کہ یہ نظام قاتلوں کو تحفظ دیتا ہے، گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جج مسٹر جسٹس مقبول باقر نے ایک کیس کے تحریری فیصلہ میں درست کہا کہ عوام 72سال بعد بھی آئین میں دئیے گئے بنیادی حقوق سے محروم ہیں،

وامی تحریک نظام کی تبدیلی کے لئے کوشاں ہے اور جو سیاسی جمہوری قوت نظام بدلنے کی جدوجہد میں شامل ہو گی عوامی تحریک اس کا خیر مقدم کرے گی۔

اجلاس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی،چینی آٹے و دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے اور عدم دستیابی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ایک جانب تو کورونا کے سبب لوگوں کا روزگار اور کاروبار متاثر ہے،

حکومت مہنگائی،ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری پر قابو پر کر غریب عوا م کو ریلیف دینے کے اقدامات کرے۔