لاہور (لاہورنامہ) چیئر مین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس آج لاہور میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں پنجاب کے اندر سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کے اقدامات کیے جا رہے۔
اس موقع پر ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال نے دنیا بھر کی انڈسٹری کو متاثر کیا ہے۔
چیئرمین سردار تنویر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے کرونا کے کیسز میں بہت کمی آئی ہے ان پالیسیوں سے ملکی معیشت میں بھی بہتری آئے گی .
انشاءاللہ بہت جلد پاکستان سے کرونا ختم ہو جائے گا اور پنجاب میں سرمایہ کاری کا روجھان مزید بڑھے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ریگولیٹری کی ضروریات کو مختصر اور آسان بنانے کی ضرورت ہے۔
پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے سہولت سینٹر قائم کر رہا ہے جس کی وجہ سے تمام کاروباری حضرات کو ایک چھت کے نیچے سہولیات میسر ہوں گی۔
سردار تنویر الیاس نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرمایہ کاری کرنے والوں کو ہمیشہ ترجیح دی ہے اور تمام سرکاری افسران کو سرمایہ کاروں کے معاملات ترجیح بنیادوں پر کرنے کے احکامات جاری کیے ہوے ہیں۔ پنجاب میں ہر قسم کے شعبہ، ڈیری فارمنگ،زراعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے بہترین مواقع موجود ہیں۔
اجلاس میں صدر چیمبر آف کامرس فیصل آباد رانا سکندر اعظم نے فیصل آباد میں سہولت سینٹر قائم کیے جانے کی تجویز دی۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور بورڈ کے تمام ممبران نے فیصل آباد میں سہولت سینٹر قائم کرنے کی منظوری دینے پر اتفاق کیا۔
اجلاس میں صدر چیمبر آف کامرس فیصل آباد نے ملتان میں قائم ہونے والے سہولت سینٹر کی طرح تمام اخراجات وہ خود کریں گے۔اس فیصلے پرچیئر مین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سردار تنویر الیاس خان اور تمام ممبران نے اس فیصلے کو سرہاتے ہوئے ترقی کی جانب اچھا قدم قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معیشت کے حوالے سے بہتر پالیساں اور پاکستان اور خاص کر پنجاب میں سرمایہ کاری اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ صورت حال میں بھی سرمایہ کاری سست روی کا شکار نہیں ہوئے اور پنجاب وبا کے باوجودان کوششوں اور مواقعوں کے تسلسل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
اجلاس میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حامد یعقوب، چیف ایگزیکٹو جہانزیب برانہ،چوہدری وسیم اختر وائس چیئرمین اور سیز پاکستانی کمشن،سیما عزیز ،سہیل الطاف،احسن رشید، رافعیہ سید ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹری، صدر چیمبر آف کامرس فیصل آباد رانا سکندر اعظم، سہیل سلیم ڈائریکٹر فسلیٹیشن سہیل قادری بھی موجود تھے۔