لاہور (لاہورنامہ) صوبائی وزیرصحت نے یہ اعلان محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں انصاف ڈاکٹرز فورم کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران کیا۔
اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرآصف طفیل اورعہدیداران میں ڈاکٹرمحسن رانجھا، ڈاکٹردرنجف، ڈاکٹرعباس میرانی، ڈاکٹراسجد، ڈاکٹرعاصم، ڈاکٹرافضال، ڈاکٹرقاسم، ڈاکٹرشفقات، ڈاکٹرزوہیب لیاقت، ڈاکٹراحمدشمسی، ڈاکٹرعبدالرحمان، ڈاکٹرشاہدسورانی اورڈاکٹرلاریب سجادموجودتھے۔
صوبہ بھرسے آئے انصاف ڈاکٹرزفورم کے عہدیداران نے صوبائی وزیرصحت کوصوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے دستیاب سہولیات ودیگرمعاملات سے آگاہ کیا۔
وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہت بہترہوچکے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈکی تقسیم کے ذریعے بہترلاکھ خاندانوں کی دعائیں سمیٹیں۔
صوبہ بھرمیں پانچ اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈہسپتال بنائے جارہے ہیں۔
ماضی کی کسی حکومت نے صحت کے شعبہ پرتوجہ نہ دی۔
صحت کے شعبہ میں عوام کیلئے آسانیاں پیداکرناہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ کوروناوائرس کے مریضوں کی خدمت پرڈاکٹرزکوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔