وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ننکانہ صاحب

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ننکانہ صاحب میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر(ر) اعجاز احمد شاہ کی رہائش گاہ آمد

لاہور(لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج ننکانہ صاحب میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر(ر) اعجاز احمد شاہ کی رہائش گاہ پر گئے –

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر(ر) اعجاز احمد شاہ سے ان کے بھائی حسن احمد شاہ کے انتقال پر افسوس کااظہار کیا-
وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اعجاز احمد شاہ اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ اپنے پیارے کے بچھڑ جانے کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

آپ کے بھائی کے انتقال پر دلی دکھ ہواہے-اللہ تعالیٰ آپ اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے-مشیروزیراعلیٰ آصف محمود، اراکین پنجاب اسمبلی خرم اعجاز چٹھہ، عمرآفتاب اور پارٹی عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے-