حناپرویز بٹ

حمزہ شہباز کو رہا کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع، حناپرویز بٹ

لاہور(لاہورنامہ)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو رہا کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہا پوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور میر شکیل الرحمن کو رہا کیا جائے۔

حمزہ شہباز ایک سال سے زائد عرصے سے بے گناہ نیب کے زیر حراست ہیں۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منتخب عوامی نمائندے کو طویل ترین جوڈیشل ریمانڈ میں رکھا جارہا ہے۔

جبکہ جیو نیوز کے ایڈٹر انچیف میر شکیل الرحمن 139 روز سے نیب کے جھوٹے مقدے میں زیر حراست ہیں۔

نیب کا ادارہ جانبدار احتساب کی وجہ سے اپنی افادیت کھوچکا ہے۔

یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ چیئرمین نیب فوری مستعفی ہوں اور نیب کے ادارے کو فورا بند کیا جائے۔نیب کے متبادل نیا احتساب کا ادارہ قائم کیا جائے۔