اسلام آبا د (لاہورنامہ) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے درخواست گزاروں کی سہولت کے لیے احساس نے ”نو یور اسٹیٹس ویب پورٹل،(Know Your Status Web Portal)“ متعارف کروا دیا۔
اس پورٹل کی مدد سے پروگرام میں رجسٹرڈ ہونے والے صارفین اپنی اہلیت سے متعلق معلومات براہ ر است حاصل کر سکتے ہیں۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشترنے احساس کے اس غریب دوست اقدام کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا،”احسا س ایمرجنسی کیش پروگرام کے لیے دی گئی درخواستوں کی اہلیت کا تعین ایک مربوط قواعد و ضوابط اور ڈیٹا اینالیٹکس پر قائم نظام کے تحت کیا جا چکا ہے۔
وہ تمام درخواست گزار جو 8171 ایس ایم ایس سروس کے ذریعے اس پروگرام میں شامل ہوئے تھے اپنی درخواستوں کی اہلیت اس پورٹل پر اپناشناختی کارڈ نمبر درج کر کے باآسانی معلوم کر سکتے ہیں اور اگر وہ اہل ہوں تو اپنے قریبی احساس ادائیگی مرکز جا کر 12,000 روپے کی احساس امدادی رقم وصول کر سکتے ہیں۔
عوام کی سہولت کے لیے نادرا کے تعاون سے تشکیل دیا گیا یہ پورٹل درج ذیل لنک پر ملاحظ کیا جا سکتا ہے: احساس ایمرجنسی کیش صارفین کی آسانی کے لیے احساس ادائیگی مراکز کی مکمل فہرست بمعہ ایڈریسز احساس کی درج ذیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے:
https://www.pass.gov.pk/Document/Downloads/Consolidate_list_of_Campsites_July 15.pdf احساس ایمرجنسی کیش میں درخواست دینے والے وہ صارفین جنھیں ہاتھوں کی انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کے مسائل درپیش تھے،
وہ بھی اس پورٹل سے مستفید ہوسکیں گے۔ نادرا سے تصدیق کروانے کی بجائے اب وہ براہ راست مجوزہ بینکوں کی برانچوں سے احساس امدادی رقم حاصل کر سکیں گے۔
پنجاب ،سندھ اور بلوچستان میں حبیب بینک اور خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر میں بینک الفلاح احساس کیش صارفین کو سروسز مہیا کر رہے ہیں۔
احساس کے نامزد کردہ بینکوں کی برانچوں کی مکمل فہرست بھی احساس کی ویب سائٹ پر درج ذیل لنک پر موجود ہے:
https://www.pass.gov.pk/Document/Downloads/List_of_Bank_Branches.pdf وہ صارفین جنھیں احساس ایمرجنسی کیش کی اہلیت کے پیغامات ان فیملی ممبرز کے نام پر موصول ہوئے ہیں جن کی وفات ہو چکی ہے،
ان کی سہولت کے لیے احساس نے ایک نیا طریقہ کار متعارف کروایا ہے۔ اس نئے سسٹم کے تحت ان وفات پانے والے اہل صارفین کی فیملی معاون خصوصی بر ائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے نام ایک درخواست دے گی۔
اس درخواست کے ساتھ فوت ہونے والے اہل صارف اور اس کے خاندان کے موجود اہل ممبر کے شناختی کارڈز کی کاپی براہ راست معاون خصوصی کے نام ایف بلاک، پاک سیکرٹیریٹ، اسلام آباد کے پتہ پر بھجوائی جائے گی۔
احساس ایمرجنسی کیش انفارمیشن پورٹل ایک ایسا پورٹل ہے جو امدادی رقم کی پورے ملک میں ترسیل کی لائیو معلومات براہ راست عوام تک بہم پہنچاتا ہے۔
اس پورٹل کے مطابق، اب تک پورے ملک میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ 33لاکھ مستحق خاندانوں میں 160ارب 90 کروڑ کی امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔