پیپلزپارٹی اپنی کارکردگی کی وجہ سے سندھ تک محدودہوگئی،لیاری میں بلاول کوبدترین شکست ہوئی ، وفاقی وزیر توانائی

اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنی کارکردگی کی وجہ سے سندھ تک محدودہوگئی،لیاری میں پی ٹی آئی امیدوارنے بلاول کوبدترین شکست دی،بجلی چوری کے 18 ہزارسے زائد مقدمات درج کئے گئے،1700سے زائدبجلی چوروں کوجیل بھیجا۔وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ این آراوکسی کیلئے نہیں ہے،پارٹی اپنی کارکردگی کی وجہ سے سندھ تک محدودہوگئی،لیاری میں پی ٹی آئی امیدوارنے بلاول کوبدترین شکست دی، انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعدسرمایہ کاروں نے پاکستان کارخ کرلیا،پی ٹی آئی ملک سے کرپشن کاخاتمہ کریگی۔وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ 300 افسران کوبدترین کارکردگی پرفارغ کردیا،بجلی چوری کے 18 ہزارسے زائد مقدمات درج کئے گئے،1700سے زائدبجلی چوروں کوجیل بھیجا۔