اسلام آباد (لاہورنامہ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع سڑک کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کرکے سری نگر ہائی وے رکھ دیا گیا،
تمام ڈائریکشن بورڈز پر بھی کشمیر ہائی وے کو سری نگر ہائے وے کر دیا گیا ہے۔
ڈھوکری چوک، فیض آباد، زیرو پوائنٹ، گولڑہ موڑ اور ایکسپریس وے پر نئے نام کے بورڈ آوایزاں کردیئے گئے ہیں۔
سری نگر ہائی وے کا باقاعدہ افتتاح 5 اگست کو ایک تقریب میں کیا جائے گا،
اس ہائی وے کا افتتاح 2 مرحلوں میں ہوگا، پہلے مرحلے میں مراد سعید افتتاح کریں گے۔
سری نگر ہائی وے کے دوسرے مرحلے کا افتتاح وزیر داخلہ اعجاز شاہ کریں گے۔
وفاقی دارالحکومت میں واقع25 کلو میٹر طویل یہ شاہراہ مغرب میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مشرق میں ای 75 ایکسپریس وے تک رسائی فراہم کرتی ہے.
اور اس پر پانچ انٹرچینج ہیں۔ مذکورہ ہائی وے کو1973میں تعمیر کیا گیا تھا۔