نئی تجارتی پالیسی کا فی الفور اعلان

نئی تجارتی پالیسی کا فی الفور اعلان،صنعتی شعبہ کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، خادم حسین

لاہور (لاہورنامہ) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن سینئر نائب صدرفیروز پور بورڈ خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مالی سال 2021میں اقتصادی شرح نمو 2.1فیصد پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے سرگرمیوں میں کمی کی وجہ سے ریونیو حاصل کرنے کے ہدف کو چیلنجنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے .

کہ 2020میں کم معاشی سرگرمیوں سے جی ڈی پی کے مقابلے میں خسارہ 9فیصد ہوجائے گا .

انہوں نے کہا کہ حکومت مالی سال2020-21میں مالی خسارہ میں کمی کیلئے اقدامات کرے اور نئی تجارتی پالیسی کا فی الفور اعلان کیا جائے .

جس میں صنعتی شعبہ کی ترقی اور برآمدات میں اضافہ کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ سے حکومتی ریونیو اور حکومتی اہداف کی تکمیل ہوسکے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

خادم حسین نے کہا کہ2019-20میں کم معاشی نمو کی بڑی وجہ کورونا وائرس اور اس کے باعث لاک ڈاﺅن میں صنعتی شعبہ کی بندش ہے جس نے حکومت کے لیے مالی سال 2021کو بھی چیلنج بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی سست روی اور بے روزگاری کے باعث حکومت نے تیسری سہ ماہی کے اختتام پر صنعتی شعبہ کے لیے پیکیج کے ساتھ ساتھ شرح سود میں کمی ، تین ری فنانسنگ سکیم کے اجراءسے صنعتی شعبہ کو ریلیف ملا،