گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں 5 ماہ بعد سیاحت کی رونقیں بحال

گلگت بلتستان(لاہورنامہ) گلگت بلتستان حکومت نے بالآخر کورونا وائرس کے باعث 5 ماہ سے بند گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات کو کھو ل دیئے گئے ۔

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل خان نے سیاحت کے شعبے کو کھولنے کے احکامات جاری کیئے ۔

سیاحت کی رونقیں بحال
گلگت بلتستان میں 5 ماہ بعد سیاحت کی رونقیں بحال

محکمہ سیاحت گلگت بلتستان نے بھی گلگت بلتستان میں عائد پابندی کو ختم کرتے ہوئے آج سے سیاحتی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

سیاحت کی رونقیں بحال
سیاحت کی رونقیں بحالسیاحت کی رونقیں بحال

گلگت بلتستان حکومت نے اس حوالے سے ایس او پیز بھی جاری کی ہیں جن پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے،

ایس او پیز کے تحت جی بی میں داخل ہونے والے

ہر سیاح کو Covid-19 کی نیگیٹو رپورٹ،

ہوٹل بکنگ کی تفصیل اور گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر آنے جانے کی تفصیلات ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔

کورونا وائرس کے باعث عائد حکومتی پابندیوں کی وجہ سے جی بی میں ٹرانسپورٹ اور ہوٹل انڈسٹری سمیت پورا سیاحت کا شعبہ شدید متاثر ہوا تھا، اب سیاحتی سرگرمیاں پھر سے شروع ہونے پر سیاحوں اور اس شعبے سے وابستہ افراد نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

طویل بندش کے بعد سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی کے بعد گلگت بلتستان میں سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے لیکن ایسے میں کورونا کے خطرات روکنے کے لیے طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے