احسن اقبال مرکزی ملزم نامزد

نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن ریفرنس ، احسن اقبال مرکزی ملزم نامزد

لاہور (لاہورنامہ) قومی احتساب بیورو ( نیب) نے نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو مرکزی ملزم نامزد کردیا.

اور ریفرنس منظوری کے لیے چئیرمین نیب کو ارسال کردیا گیا ہے۔

قومی احتساب بیورو ( نیب) نے نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے خلاف نیب ریفرنس تیار کرلیا، نیب تفتیشی ٹیم نےکرپشن ریفرنس میں احسن اقبال کو مرکزی ملزم نامزد کردیا ہے۔

نارووال سپورٹس سٹی کرپشن ریفرنس منظوری کے لیے چئیرمین نیب کو ارسال کردیا گیا ہے ،

ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال نیب آرڈیننس کی دفعہ 9 کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے، ان کے کرپشن میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

نارووال اسپورٹس سٹی پروجیکٹ نواز شریف کےدوسرے دور 1998میں شروع کیاگیا ،احسن اقبال نےنارووال اسپورٹس سٹی بڑھا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

احسن اقبال نےصوبائی حکومت کے منصوبے کوہائی جیک کرکےاضافی فنڈخرچ کیے، انھوں نے بطوروزیرمنصوبہ بندی تمام قوانین کوجان بوجھ کر توڑا اور سیاسی مفادات کے لیےکروڑوں کا پروجیکٹ اربوں تک پہنچا دیا گیا۔

تفتیشی رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ کو بھیج دی گئی ، چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس فیصلہ کرےگا.