اہور (لاہورنامہ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کدھر ہے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفر نس ؟‘
نواز شریف آصف زرداری خاندان کی کوئی سیاست نہیں ہے،
ذمہ داری سے کہتا ہوں شر یف خاندان اور زدراری کےخلاف نیب کے کیس بہت سیریس ہیں ،
عدالت نے ایک ہی فیصلہ دیا ہے 120 عدالتیں اور 120 دن میں ہی فیصلہ ہو تو ساری کرپشن ختم ہو جائے گی‘
میں ٹرین نہیں چلا رہااور یہ تحریک چلانے جارہے ہیں؟ ‘
پیر یا منگل کو عمران خان سے ملوں گاوزیراعظم اپنے پانچ سال پورے کریں گے .
میں نہیں سمجھتا کہ تحر یک انصاف کے وزراءکر پشن کر رہے ہیں ‘
ساری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں 6 فروری 2007 کو جو دستخط کروائے تھے وہ ایم ایل ون ایکنیک سے منظور کرلیا گیا ہے اور 30 اگست سے پہلے ٹینڈر ہوجائےگا،
یہ ایشیا کا پہلا پراجیکٹ ہوگا جس میں کوئی ریلوے پھاٹک نہیں ہوگا،
ایم ایل ون سے 2 لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔
یہ تمام لوگوں کی فتح کا دن ہے، اکانومی ،ڈیفنس ، روزگار پر اس کے کیا اثر ہوں گے کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ اس انقلاب کا سہرا عمران خان اور چیف آف آرمی اسٹاف کو دیتا ہوں، آرمی چیف اور عمران خان نے ایسی کوئی چین کیساتھ میٹنگ نہیں جس میں ایم ایل ون کا ذکر نہ کیا ہو ،
میری خواہش ہے چینی صدر ایم ایل ون کا افتتاح کریں۔
انہوں نے کہا کہ 16 اگست سے 10 ٹرینیں کھول رہے ہیں،
تمام ریل گاڑیوں کے پرانے اسٹاپ ختم کرنے جا رہے ہیں اور بدر ایکسپریس کا روٹ براستہ فیصل آباد کردیا ہے۔
مونجھو داڑو ایکسپریس کو کراچی تک لے جائیں گے ہم چاہتے ہیں ٹریک ماڈرن ہو جائے اور روڈ کا رش ٹریک پر شفٹ ہو جائے ۔
ہر 2سال بعد نئی سڑکیں بنتی ہیں ، 150سال بعد ریلوے کے ٹریک کو ہاتھ لگایا جا رہا ہے۔