مریم نواز

حکومت جتنے مرضی ہتھکنڈے آزمالے،میں ڈرنے والی نہیں ہوں، مریم نواز

لاہور(لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت جتنے مرضی ہتھکنڈے آزمالے، میں میں ڈرنے والی نہیں ہوں۔

مریم نواز نے نیب پیشی سے قبل اپنی والدہ کے قبر پر حاضری دی.

جہاں انہوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ میں ڈرنے والی نہیں ہوں، حکومت جتنے مرضی اس طرح کے ہتھکنڈے آزمالے میں اور میرے والد اپنے موقف پر قائم ہیں،

میرے اوپر جعلی اراضی کیس بنایا گیا جب کہ ایک سال پہلے بھی 8 اگست کو نیب نے کورٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیا تھا،

جعلی کیس بنا کر پہلے بھی کچھ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی اب کچھ حاصل ہوگا۔