عوام کو سہولتےں دےنے کے لئے موجودہ حکومت نے فری اورفےئر ماحول فراہم کےا ہے-سید سعید الحسن شاہ

لاہور:صوبائی وزیر اوقاف سید سعیدالحسن شاہ نے کہا ہے کہ عوام کو سہولتےں دےنے کے لئے موجودہ حکومت نے فری اورفےئر ماحول فراہم کےا ہے ۔اس سلسلے میں ہم سب نے ملکرصوبے مےں گورننس کوبہتر بنانا ہے ۔ تعلیم ، صحت اور سوشل سیکٹر کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں – تیز رفتار ترقی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا فروغ انتہائی اہم ہے اور پنجاب حکومت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلابی نوعیت کی تبدیلیاں لارہی ہے – سرکاری سکولوںمیں نجی سکولوں سے بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی ہمارا عزم ہے اور ہم سرکاری سکولوں میں بہتر تعلیمی سہولیات کی مفت فراہمی کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں – امن وامان کی صورتحال کو مزید مزےد بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ تمام وزرا ءممبران صوبائی اسمبلی و سیکر ٹریز مختلف اضلاع مےں کھلی کچہرےاں لگاکر لوگوں کے مسائل حل کررہے ہیں۔ حکومت کی اوپن ڈورپالیسی پر من وعن عمل کےا جارہا ہے۔ و زراءمختلف اضلاع کے ہسپتالوںاورتعلےمی اداروں کے دورے کر کے صورتحال کا خود جائزہ لے رہے ہیں اور بہتری کے لئے مزید اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں ۔ صوبہ بھر کے تمام شہر وں مےں صفائی کی صورتحال کو بہتر بناےا جارہا ہے ۔ عوام کو در پیش مشکلات کے حل کے لئے ا راضی سےنٹرزکی انسپکشن کا بھی باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے ۔شہروں مےں ٹرےفک کے مسائل کے حل کے لئے موثر مےنجمنٹ پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اصلاحات لاکرمحکموں اور اداروں کو بہتر بناےا جارہ ہے۔ہماری حکومت کامشن عوام کو رےلےف دےنا ہے ۔آپ کام کرےںگے تو لوگ عزت دےںگے۔انہوںنے کہاکہ محکموں اوراداروں کے درمےان کوآرڈےنےشن کو مزےد بناےا جائے گا۔عوام کو رےلےف دےنے کے حوالے سے کوتاہی ےا غفلت برداشت نہےں کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کے وضع کردہ پلان پر مکمل عملدر آمد کےا جائے ۔اےمانداری سے فرائض سرانجام دےں اورعوام کو سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دی جائے اورہداےات پر عملدر آمدےقےنی بناےا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بھل صفائی مہم کی نگرانی کے لئے تمام صوبائی وزراءکو بھی بھل صفائی مہم کی نگرانی کےلئے ڈےوٹےاں تفوےض کی جارہی ہےں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے ہر ضلع مےں پناہ گاہ بنانے کا مصمم فےصلہ کےا ہےاس سلسلے میں تمام کمشنر زاپنے متعلقہ اضلاع مےں پناہ گاہ کے قےام کے لئے اراضی کی نشاندہی کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خانانہوں نے کہا کہ کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل تیزی سے طے کرے گا – یہ ملک ہم سب کا ہے اور ہمیں اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہے – انہو ںنے کہاکہ شعبہ تعلیم کی بہتری اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے جارہے ہیں- تعلیمی نصاب میں تبدیلی اور نصاب میں اقبالیات ، دین اور اپنے قومی ہیروز کے بارے میں مضامین شامل کئے جائیں گے او ریہ کام مارچ 2020 تک مکمل کرلیا جائے گا – انہو ںنے کہا کہ انصاف سکول پروگرام کے تحت سکولو ںمیں ڈبل شفٹ بھی شروع کی جارہی ہے جس سے زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیمی سہولیات ملیں گی اور موجود ہ عمارتوں سے بھر پور استفادہ کیاجاسکے گا – انہو ںنے کہاکہ گورننس کو بھی بہتر کیاجارہاہے اور مانیٹرنگ کےلئے ایک ڈیٹا سسٹم متعارف کرایاجارہا ہے جس سے سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مانیٹرنگ ہوگی اور اس نظام سے جعلسازوں کا خاتمہ ہوگا-