پرچم کشائی کی مرکزی تقریب

پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا اہتمام

لاہور (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام کینال ویو پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں 14 اگست کی مرکزی تقریب کا اہتمام کا اہتمام کیا گیا.

کیک کاٹنے کی مرکزی تقریب
جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا

صدر سنٹرل پنجاب پاکستان تحریک انصاف اعجاز احمد چوھدری نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ سو پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا .

اور ملک وقوم کی سلامتی اور خو شحالی کے لیے خصوصی دعاکروائی،

تقریب میں جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ، قاری ذوالفقار علی سیالوی،ملک امانت علی، ناصر سلمان،غلام محی الدین دیوان،ملک ظہیر عباس کھوکھر، فیاض بھٹی، ڈاکٹر مصباح ظفر،مہر واجد عظیم،نواز نت،حاجی فیاض، ملک وقاراحمد کی شرکت۔

صدرسنٹرل پنجاب ا عجاز احمد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان دو قومی نظریے کی بنیاد پر وجود میں آیا ہے اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے،

73ویں جشن آزادی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،آج کے روز اللہ تعالی نے ہمیں آزادی کی نعمت سے نوازا اس کی ہمیں قدر کرنی چائیے،

وزیراعظم اس ملک کی خدمت اور حفاظت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں، آزادی بہت بڑی نعمت ہے،

حصول پاکستان کے موقع پر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے عظیم شہدااور غازیوں کی قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں،

پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں شہداء کا خون شامل ہے،

قیام پاکستان کے وقت برصغیر میں دنیا کی سب سے بڑی ہجرت کی، 14 اگست کو پاکستانی قوم اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ پاک وطن دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔