لاہور (لاہورنامہ) سعودی عرب نے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید بن احمد المالکی نے ملاقات کی،
ملاقات کے دوران سعودی سفیر نے سردار عثمان بزدار کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستانی قوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران سعودی سفیر نے پنجاب میں سماجی شعبوں کی بہتری اور عوام کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز کی صحت کے حوالے سے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کے ساتھ دلی اور روحانی وابستگی رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان اخوت اور بھائی چارے کا مضبوط رشتہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔