گوجرانوالہ ( لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ سنٹرل پنجاب کی صدر ثانیہ کامران نے کہاکہ
وزیراعظم ملک کو قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق چلا رہے ہیں،
عمران خان کی قیادت میں ہم سب درست سمت میں رواں دواں ہیں،
ملک کو کرپشن فری بنانے، اور دیگر معاشرتی برائیوں سے پاک کر کے صحیح معنوں میں قائد اور اقبال
کے خوابوں کی تعبیر کے مطابق تشکیل دینے کا عمل شروع ہو چکا ہے،
انشا اللہ ملک کا مستقبل روشن ہے اور جلد ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہوں گے۔
اس ملک کا مستقبل نوجوان نسل سے وابستہ ہے جس کے فعال کردار سے موجودہ حکومت قائم ہوئی ہے،
ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی سٹی صدر شکیلہ سلیم رانا ایڈووکیٹ ،
ضلعی جنرل سیکرٹری نایاب جمیل،ثمائرہ بانو سٹی جنرل سیکرٹری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا.
ا س موقع پر جنرل سیکرٹری پنجاب روبینہ شاہین، ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب لبنیٰ ودیگر بھی موجود تھیں.
ایم پی اے ثانیہ کامران نے کہا کہ نئے پاکستان میں قانون کے سامنے سب برابر ہیں،
پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا تہیہ کر رکھا ہے، سستی بجلی کی فراہمی کے معاہدوں سے عوام کی مشکلات کم ہونگی اور انہیں ریلیف ملے گا،
غریب اور پسے ہوئے طبقات کی فلاح وبہبود وزیراعظم عمران خان اولین ترجیح ہے،
معیشت میں بہتری آئے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں انشا اللہ تمام شعبوں میں ترقی و خوشحالی کا سفر تیز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں آزادی جیسی نعمت کی ہمیشہ دل و جان سے قدر کرتی ہیں،
یہ ملک لاکھوں جانوں اور عصمتوں کی قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا اور آج کا ایٹمی پاکستان اپنا تحفظ کرنا خوب جانتا ہے اور اس کو مزید مضبوط بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں انشا اللہ تمام شعبوں میں ترقی و خوشحالی کا سفر تیز ہوگا۔