اسلام آباد (لاہورنامہ) اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی ناقص تعمیرات کا ثبوت ایک بار پھر سامنے آ گیا ہے .
اور حالیہ بارشوں کے باعث چھت کی سیلنگ فرش پر گر گئی ہے۔
اسلام آباد ائیرپورٹ کے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ڈیپارچر کی چھت کی سیلنگ گرنے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے،
فوٹیج میں نظر آ رہا ہے کہ سیلنگ گرتے ہی بارش کا پانی بھی لاونجز میں داخل ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی متعدد مواقع پر بارشوں کا پانی نیو اسلام آباد ائیرپورٹ میں داخل ہوتا رہا ہے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی ناقص تعمیرات کی انکوائری 2 سال سے جاری ہے۔