لاہور (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے
سربراہ پروفیسر ساجد میر کی سربراہی میں وفدنے جاتی امراء رائے ونڈ میں ملاقات کی ۔
ملاقات میں ناظم اعلی حافظ عبدالکریم، علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، ڈاکٹر عبدالغفور، مولانا عبد الرشید حجازی اور کاشف نواز رندھاوا سمیت دیگر بھی شریک ہوئے ۔
پروفیسر ساجد میر نے مریم نواز سے نیب پیشی کے موقع پر پیش آنے والے نا خوشگوار واقعہ کی شدید مذمت کی ۔
ساجد میر نے مریم نوازسے ان کے والد محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق بھی آگاہی حاصل کی .
اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔