یوتھ فورم فارکشمیر کا افضل گورو کی یاد میں شہید کشمیر کانفرنس کا انعقاد

لاہور:یوتھ فورم فارکشمیر( YFK)کے زیر اہتمام تحریک جدو جہد آزادی کشمیر کے رہنماءمحمد افضل گورو کی یاد میں "شہید کشمیر کانفرنس "ایوان کشمیر لاہور میں منعقدہوئی جس کی صدارت چیف آرگنائزرطارق احسان غوری کی۔کانفرنس سے متعدد کشمیری رہنماﺅں ،علما کرام اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے خطاب کیاجن میں غلام عباس میر مولانا محمد شفیع جوش ،بابا اسلم حیدری ،نور صمندبھٹی اور ڈاکٹر رابعہ قابل ذکر ہیں ۔کانفرنس میں جدو جہد آزادی کشمیر کی تحریک میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ،اس موقعع پر خطاب کرتے ہوئے طارق غوری نے کہا کہ افضل گورو نے اپنے لہو سے تحریک آزادی کشمیر کو جلا بخشی ہم کشمیر کے اس سپوت کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے درندگی اور وحشت کا جو کھیل شروع کر رکھا یہ زیادہ دیر نہیں چلے گا ۔کشمیر کا ہر جوان جذبہ آزادی سے سر شار سر بکفن میدان میں ہے اور ہم آج شہید آزادی کشمیر افضل گورو کی شہادت کے دن یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اس خون کا خراج لیں گے ۔طارق غوری نے کہا کہ افضل گورو شہید کی شہادت یہ پیغام ہے کہ کشمیریوں کو ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار دیا جائے اور اقوام متحدہ کی منظور کردہ حق خود ارادیت کی قراردادوں پر عملدرآمد کے کے مسئلہ کشمیر کو جلد از جلد حل کیا جائے مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔کانفرنس میں ایک متفقہ قرارداد پیش کی گئی کہ کشمیر میں رائے شماری کروانے میں عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔