قادیانیت اسلامی فرقہ نہیں بلکہ ایک فتنہ اور سیاسی گروہ ہے-مولانا عبدالعزیز

لاہور:قادیانیت دین اسلام سے بغاوت اور دشمنی کانام ہے،قادےانیت اسلامی فرقہ نہیں بلکہ ایک فتنہ اور سیاسی گروہ ہے جس نے انگریز کے کہنے پر عقیدہ ختم نبوت کاانکار کیا اور اپنے جھوٹے گروہ کی بنیاد رکھی۔امت مسلمہ نے قادےانیت کو ہر محاذ پر شکست سے دو چار کیااور تحریک ختم نبوت کو اللہ پاک نے ہر میدان میں کامےابی عطا کیاان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے رہنماو¿ں مولانا عبدالعزیز، مولانا عبدالنعیم نے جوہرٹاو¿ن لاہور میں علماءاور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قانون کی حفاظت کافریضہ سر انجام دیتے رہیں گے ور امتناع قادےانیت آرڈیننس کا تحفظ کرتے رہیں گے۔عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے مشن اور قادےانیت کا تعاقب ہر صورت جاری وساری رکھیں گے۔انھوں نے کہا کہ قادےانی ہر جگہ پر ملکی امیج کو خراب کرنے کے لیئے اپنے مذموم حربے،اپنے بیرونی آقاو¿ں کے کہنے اور اس کے گٹھ جوڑ سے استعمال کرتے رہتے ہیں اور ملک عزیز کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کوئی موقع اپنے ہاتھ خالی نہیں جانے دیتے۔قادےانیوں کی چالبازیوں اور انکے مکروفریب سے بچنایہ تمام مسلمانوں کے لیے ضروری ہے۔اس موقع پر مولانا محمدفاضل عثمانی، محمدذیشان، محمدطاہراقبال، عثمان رفیق، اطہر اقبال، حافظ ابوذرعثمانی ودیگر کئی کارکنان موجود تھے