نجی اسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ

لاہور کے 18 نجی اسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ مکمل فعال کردیا گیا

لاہور (لاہورنامہ) لاہور کے 18 نجی اسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ مکمل فعال کردیا گیا ،

صحت انصاف کارڈ پر 7 لاکھ 20ہزار روپے تک مفت علاج کرایا جا سکے گا۔

کارڈ کے ذریعے فری علاج کرانے والے اسپتالوں میں

شریف میڈیکل سٹی،
فاروق اسپتال،
اختر سعید اسپتال،
رشید اسپتال،
بحریہ آرچرڈ اسپتال،
لاہور کئیر اسپتال،
سرجی میڈ اسپتال،
انمول اسپتال،
حسین میموریل اسپتال،
الشفیع اسپتال،
سینٹرل پارک اسپتال،
آرتھوپیڈک میڈیکل کیمپلکس،
عارف میموریل اسپتال،
چوہدری اکرم اسپتال،
لائف کئیر اسپتال،
ابوسینا اسپتال،
بیگم اختر ٹرسٹ اسپتال شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صحت انصاف کارڈ پر 7 لاکھ بیس ہزار روپے تک کا مفت علاج کروایا جا سکے گا،
شہر میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 17 ہزار صحت انصاف کارڈ تقسیم کیے جانے ہیں.

اب تک شہر میں 2 لاکھ 80 ہزار افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دو لاکھ 37 ہزار افراد کو مزید صحت انصاف کارڈ مہیا کیے جائیں گے جبکہ 5 ہزار معذور افراد جبکہ 1600 خواجہ سراوں میں بھی صحت انصاف کارڈ تقسیم کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صحت انصاف کارڈ پر کینسر، امراض قلب، حادثاتی چوٹیں، گردوں و جگر کی بیماریاں، ڈائلیسیز اور دیگر پیچیدہ بیماریاں شامل ہیں جبکہ اوپی ڈی، جنسی و نفسیاتی بیماریوں، شراب نوشی و خود کشی اور بانچھ پن کی بیماریوں کا علاج نہیں کیا جائے گا۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کا عمل شفافیت سے جاری ہے،

صحت انصاف کارڈ غریب شہریوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں صحت انصاف کارڈ سے علاج معالجہ جاری ہے۔