اسلام آباد (لاہورنامہ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے سعودی سفیر نواف سعید احمد المالکی نے ملاقات کی.
جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات پرگفتگو کی گئی ۔
وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں،
دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اسلامی بھائی چارے اور محبت پر مبنی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب نے بین الاقوامی امور پر ہمیشہ ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سعودی سفیر کی وزارت ریلوے آمد پر انہیں گلدستہ پیش کیا۔
سعودی سفیر نے خیر مقدم پرشکریہ ادا کیا,
شیخ رشید احمد کی صحت سے متعلق پوچھا باہمی امور پر بات چیت کی۔