دبئی : وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں میڈیا کو بھی مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، میڈیا سے منسلک بہت سے لوگ بے روزگار ہوئے، اب دنیا میں بغیر ڈرائیور کے کاریں متعارف ہونے جارہی ہیں۔ بغیر ڈرائیور کاروں سے ایک نیا بحران جنم لے گا۔پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ جاری ہے۔ سمٹ میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے بارے میں اپنا ویژن دیا۔ سمٹ میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے نتیجے میں درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اقوام متحدہ ‘ او آئی سی ڈی‘ لیبر یونینز کے گروپس نے بھی سمٹ میں شرکت کی۔ دنیا بھر سے آئے گروپس نے سمٹ میں اپنی پریزنٹیشنز دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا کو بھی مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ میڈیا سے منسلک بہت سے لوگ بے روزگار ہوئے اب دنیا میں بغیر ڈرائیور کے کاریں متعارف ہونے جارہی ہیں۔ بغیر ڈرائیور کاروں سے ایک نیا بحران جنم لے گا۔ دنیا ٹیکنالوجی کے انقلاب سے گزر رہی ہے۔ نئی ٹیکنالوجی کے فوائد کے ساتھ ساتھ کئی چیلنجز بھی سامنے آرہے ہیں۔ ورلڈ سمٹ چیلنجز سے نمٹنے اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے سے متعلق ہے۔ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ مل کر چیلنجز کا احاطہ کرکے اگلے حل کی طرف بڑھنا چاہئے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM