لاہور ( لاہورنامہ) پنجاب پولیس نے نو اور دس محرم الحرام کے جلوسوں
کی فضائی نگرانی کے لئے محکمہ داخلہ سے ڈرون کیمرے مانگ لئے ۔
محکمہ داخلہ کو ارسال کی گئی سمری میں محکمہ داخلہ سے 114ڈرون کیمرے مانگے گئے ہیں جن میں 12لاہور کے لئے مانگے گئے ہیں۔
ماضی میں محرم الحرام کے جلوسوں کیلئے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے فضائی نگرانی کی جاتی تھی۔