عمران خان

عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سندھ حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے، عمران خان

کراچی (لاہورنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت سندھ حکومت سے ہر ممکن تعاون کریگی،

کراچی کے مسائل کے حل کے لیے طویل المدتی پلان تشکیل دیا جا رہا ہے،

آئندہ چند روز میں خود کراچی جائوں گا اور حالات کا جائزہ لوں گا،کورونا کا ابھی خطرہ موجود ہے.

جس کے لیے پوری قوم کا تعاون درکار ہے، مذہبی رہنماؤں کا کورونا کے خلاف جنگ میں تعاون لائق تحسین ہے.

تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے بارے میں صوبائی حکومتوں اور اسکول انتظامیہ سے مشاورت کی جائے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا کے بارے میں قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،

جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سمیت دیگر صوبائی وزرائے اعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیرِ اعظم نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کراچی کے حالات پر خصوصی طور پر بات کی اور کہا کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کراچی میں بارش سے ہونے والی تباہی اور عوام کو درپیش مسائل کے حل میں تعاون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ریلیف سرگرمیوں کے لیے تمام وفاقی اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے طویل المدتی پلان تشکیل دیا جا رہا ہے،

سیاحت کے بارے میں ٹیسٹنگ کی حکمت عملی اور مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی پر اجلاس کو آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ کورونا سے بچاؤ کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

اجلاس کو محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے بارے میں ایس اوپیز پر عمل درآمد پر بھی بریفنگ دی گئی۔