لاہور(لاہورنامہ) پنجاب میں اسکول کھولنے کا شیڈول جاری کر دیا گیا،
جس کے تحت نویں،دسویں ،گیارہویں اور بارہویں جماعت 15ستمبر سے شروع ہو گی۔
صوبائی وزیرتعلیم مرادراس نے پنجاب میں اسکول کھولنے کا شیڈول جاری کر دیا۔
مرادراس کا کہنا ہے کہ نویں، دسویں ،گیارہویں اور بارہویں جماعت 15ستمبر سے شروع ہو گی۔
چھٹی،ساتویں اورآٹھویں جماعت 22 ستمبرسے
اور نرسری سے پانچویں جماعت تک کی کلاسیں30ستمبر سے شروع ہوں گی ،
اسکولوں میں ڈبل شفٹ نہیں ہو گی،
متبادل دن کا شیڈول تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکول فالوکریں گے۔
صوبائی وزیر کا کہناتھاکہ کلاسوں میں حاظری پچاس فیصد رکھی جائے گی.
مجموعی تعداد کے پچاس فیصد طالب علم ایک روز جبکہ باقی پچاس فیصد اگلے روز سکول آئیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ دسمبر کی چھٹیوں کے حوالے سے ابھی تک فیصلہ نہیں کیاگیا
دسمبر کی چھٹیاں کم دی جائیں گی ۔