وفاقی حکومت کا 10لاکھ نوکریاں پیدا کرنے کیلئے منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور:وفاقی حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے ادارے سمیڈا کے تعاون سے کامیاب جوان پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اس پروگرام کا مقصد چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے شعبے کے ذریعے روزگار کے 10لاکھ مواقع پیدا کرنا ہے جس سے نوجوان معاشی طور پر خودمختار ہوں گے۔نوجوانوں کے امور کے ادارے کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اس پروگرام میں سمیڈا مقامی اور بین الاقوامی منڈی میں کاروبار کے بہترین مواقع تلاش کرے گا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تکنیکی اور فنی تعلیم کی بہتری کیلئے وزیراعظم کا نوجوانوں کے امور کا شعبہ اپنا مکمل تعاون فراہم کرے گا۔