لاہور: صوبائی دارلحکومت کے علاقہ گارڈن ٹاﺅن میں ایک درندہ صفت شخص نے 7 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس نے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ بتایا گیا ہے کہ گارڈن ٹاﺅن کے علاقہ میں ایک درندہ صفت شخص نے 7 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور لرزہ خیز واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم متاثرہ بچی کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق بچی کی حالت خون زیادہ بہنے کی وجہ سے خطرے میں ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 7 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ۔ انہوں نے واقعہ میں ملوث ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزم کو فی الفور گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعلیٰ کے نوٹس کے بعد پولیس نے ملزم گل باز ولد سرفراز کو گرفتار کر لیا ہے جو متاثرہ بچی کی والدہ کی خالہ کا بیٹا ہے ۔ گارڈن ٹاﺅن پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کا میڈیکل کروانے کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM