لاہور (لاہورنامہ) وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزار نے ملاقات کی ۔
جس میں وزیر اعظم عمران کو لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس میں پیشرفت اور صوبے کے مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ تمام ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور پراسیکیوشن میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔
گورنر چوہدری سرور اور وزیر علیٰ عثمان بزدار نے وزیر اعظم کو صوبے اور عوام کی بہتری کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے بھی آگاہ کیا ۔