سابق دور حکومت میں مکمل ہونےوالے 10ارب سے زائد مالیت کے 15میگا پراجیکٹس کی شفافیت جانچنے کا فیصلہ

لاہور: سابق دور حکومت میں مکمل ہونے والے 10ارب سے زائد مالیت کے 15میگا پراجیکٹس کی شفافیت جانچنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔جس کے تحت منصوبوں کا تخمینہ ، ان پر آنے والی لاگت اور دیگر معاملات کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی ادارے مانیٹرنگ اینڈ ایو یلیو ایشن نے سابقہ دور حکومت میں مکمل ہونے والے 10ارب سے زائد مالیت کے 15میگا پراجیکٹس کی شفافیت جانچنے کےلئے کام شروع کردیا ہے اور متعلقہ محکموں نے اپنا دستاویزی ریکارڈ بھی جمع کر ادیا ہے ۔ان میگا پراجیکٹس کے تخمینے اور ان پر آنے والی لاگت سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کی تفصیلی رپورٹ تیار کر کے چیف سیکرٹری پنجاب کو پیش کی جائے گی ۔ اس سلسلہ میں محکمہ داخلہ پنجاب کی مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پروگرام،سمارٹ مانیٹرنگ آف ڈویلپمنٹ پراجیکٹ،ہائیکورٹ کے آئی ٹی سسٹم ،محکمہ ایکسائز کے نئے ای اینڈ ٹی سروس سنٹر ، پراپرٹی رجسٹریشن پراجیکٹس، سٹریٹجک ریفارمز یونٹ،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ، پیپرا کے ای خریداری سسٹم ، ڈی جی ایم اینڈ ڈی سمیت دیگر پراجیکٹس شامل ہیں ۔