لاہور (ڈاکٹر جاوید حاکم سے) سی ای او ریلوے نثار احمد میمن کی آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز خان سے ملاقات ، دونوں افسروں کی ملاقات سنٹرل پولیس آفس ریلوے میں ہوئی.
ملاقات میں محکمہ ریلوے کے تنظیمی امور اور ریلوے پولیس کی کارکردگی کے بارے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا .
سی ای او ریلوے نے، ریلوے اراضی پر قبضہ مافیا، ٹریس پاسنگ اور ٹکٹ لیس مسافروں کے خلاف آئی جی ریلوے کے اقدامات کو سراہا .
اس موقع پر آئی جی ریلوے پولیس نے سی ای او ریلوے کو سوینئیر بھی پیش کیا.