لاہور (لاہورنامہ) مرکزی رہنما پی ٹی آئی ، چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ نواز اگر واقعی ”شر یف ”ہے تو فوری عدالت میں پیش ہو جائیں ،
لیگی قیاد ت خود کو شیر بھی کہتی ہے اور” میدان” سے بھا گنے کیلئے بیماری جیسے ڈرامے بھی ر چا تی ہے،
اپوز یش جماعتوں کے طو طے ملک د شمنی پر مبنی بیانات دینے سے گریز کریں۔
انہوں نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نواز شر یف کو ہر حال میں عدالت میں پیش کر نے کیلئے پی ٹی آئی حکومت ہر ممکن اقداما ت کرے گی ،
نواز شر یف قومی مجرم ہیں ان کی گر فتاری کیلئے انٹر پو ل سے بھی رابطہ کیا جائے گا،
قومی مجرم دنیا کے کسی بھی کو نے میں چلے جا ئیں وہ کڑے احتسا ب سے کسی صور ت نہیں بچ سکتے۔
انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن کے تر جمان مسلسل ادارو ں کیخلا ف زہر اگل رہے ہیں وہ اپنی زبان کو لگا م دیں اگر کو ئی ایکشن ہوا تو اس کے ذمہ دار وہ خود ہونگے۔
اپوز یشن جماعتیں کر پشن بچائے کیلئے 100 اے پی سی بھی کر لیں تو انہیں پھر بھی نہ این آر او ملے گا نہ ان سے ڈھیل یا ڈیل ہوگی،
جنہوں نے قومی خزانہ لو ٹا ہے ان سے پا ئی پائی کا حسا ب لینے تک انہیں چین سے نہیں بیٹھنے دیںگے۔