جسٹس شاہد مبین کی پنجاب پبلک سروس کمشن میں بھرتیوں کے طریقہ کار کےخلاف کیس کی سماعت سے معذرت

لاہور:لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد مبین نے پنجاب پبلک سروس کمشن میں بھرتیوں کے طریقہ کار کے خلاف کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی ۔درخواست شہری احمد شیر نے ایڈووکیٹ شیراذ ذکاءکی وساطت سے دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب پبلک سروس کمشن میں بھرتیاں مخصوص کوٹہ کے تحت نہیں کی جا سکتیں ،پنجاب حکومت نے پنجاب پبلک سروس کمشن کے لیے 9 مخصوص نشستیں جنوبی پنجاب کے لیے مختص کی ہیں ،پنجاب پبلک سروس کمشن میں بھرتیوں کے لیے مخصوص کوٹہ 2013 میں ختم ہو گیا ،آئین کے تحت پنجاب پبلک سروس کمشن میں مخصوص نشتوں پر بھرتیوں کا کوٹہ 40 سال کے لیے تھا،آئین کے آرٹیکل 27 کے تحت مخصوص نشستوں پر بھرتیوں کا قانون ختم ہو چکا ہے ۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت پنجاب پبلک سروس کمشن میں پسماندہ علاقوں کے لیے مختص 9 مخصوص نشستیں کالعدم قرار دے ۔