عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات

حضرت سید علی بن عثمان الہجویری کےعرس مبارک کی تین روزہ تقریبات جمعہ سے شروع ہونگی

لاہور (لاہورنامہ) حضرت سید علی بن عثمان الہجویری کے 977ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ استقبالیہ تقریبات کا آغاز آج( جمعہ) سے ہوگا،

عرس مبارک کی باضابطہ تقریبات 6اکتوبر سے شروع ہوں گی.

جس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں۔

استقبالیہ تقریبات کا آغاز آج جمعہ کو عالمی کانفرنس سے ہو گا اور متوقع طور پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کانفرنس کا افتتاح کریں گے ۔

عالمی کانفرنس 4اکتوبراتوار تک جاری رہے گی،

5اکتوبر کو جامع مسجد داتا دربار میں مشاعرہ منقبت کی تقریب ہو گی۔

حضرت داتا گنج بخش کے 977ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا باضابطہ آغاز 6 اکتوبر منگل کی صبح ہو گا۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار متوقع طور پر رسم چادر پوشی سے عرس تقریبات کا افتتاح کریں گے،

پہلے روز دودھ سبیل کا بھی افتتاح ہو گا۔8اکتوبر تک جاری رہنے والی سالانہ عرس تقریبات کے موقع پر 14روحانی و علمی محافل منعقد کی جائیں گی۔

سالانہ عرس تقریبات کے موقع پر پاکستان، بھارت، ایران، ترکی، یمن سمیت دنیا بھر سے علماء مشائخ،سجادگان شریک ہوںگے ۔

عرس مبارک کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جارہے ہیں۔