قرضے آسان شرائط پر

پنجاب روزگارسکیم کے تحت 30 ارب روپے سے زائد کے قرضے آسان شرائط پر دیئے جائیں گے

لاہور(لاہورنامہ) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ پنجاب روزگارسکیم کے تحت 30 ارب روپے سے زائد کے قرضے آسان شرائط پر دیئے جائیں گے.

اور اس سکیم سے 16 لاکھ سے زائد لوگوں کو رو زگار ملے گا-

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت روزگار کی فراہمی کے وعدوں کی تکمیل کےلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے ہیں-

روزگار سکیم کے ذریعے لاکھوں نوجوان معاشی طورپر خود مختار ہوںگے

اورپنجاب روز گار سکیم سے فائدہ اٹھا کر ہنر مند نوجوان دوسروں کو بھی روزگار فراہم کرنے کے قابل ہوںگے-

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت پنجاب روزگار سکیم کے اجراءکا مقصدپڑھے لکھے اورہنر مند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر قرضے کی سہولت فراہم کرنا ہے –

نوجوان ہی نہیں بلکہ چھوٹی اوردرمیانے درجے کی صنعتوں کے مالکان بھی اپنے کاروبار کو فروغ دے سکیں گے-

کورونا وائر س کے دوران معاشی طورپر مشکلات کا سامنا کرنے والے تاجروں اورکاروباری حضرات اپنے بزنس کو بحال کر سکہیں گے اور آگے بڑھائیں گے-

انہوں نے کہا کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن اوربینک آف پنجاب کے اشتراک سے ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے قرضے انتہائی کم شرح سود پر فراہم کیے جائئنیگے-

قرضے کی واپسی کی شرائط بھی آسان ہوں گی-