لاہور:پاکستان سپر لیگ4کے پاکستان میں ہونے والے 8میچز کا کم سے کم ٹکٹ 500 روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں کراچی اور لاہور میں شیڈول میچز کی آن لائن بکنگ رواں ہفتے سے شروع ہوگی ،ان میچز کے لیے مہنگا ترین ٹکٹ 12 ہزار روپے اور سستا ترین ٹکٹ 500 روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔،کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 5 میچز کے ٹکٹ 500 روپے سے لے کر 12 ہزار روپے تک ہوں گے جب کہ قذافی سٹیڈیم، لاہور میں شیڈول تین میچز کے ٹکٹ ایک ہزار روپے سے 12 ہزار روپے تک میں فروخت ہوں گے،17مارچ کو نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میںشیڈول فائنل میچ کے ٹکٹوں کی قیمت زیادہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پی ایس ایل فور کے لاہور میں میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جب کہ کراچی میں کھیلے جانے والے میچز 7، 10، 13، 15 اور 17 مارچ کو ہوں گے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگا، لیگ کا فائنل 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی، لیگ رانڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائیگی۔ ابتک اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دو دفعہ اور پشاور زلمی کی ٹیم ایک بار لیگ جیت چکی ہے۔پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ 14فروری کو دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز ٹیموں کے درمیان دبئی میں کھیلا جائیگا۔ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں فائنل سمیت کل 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے آخری 8 میچز پاکستان کے شہروں لاہور اور کراچی میں کھیلے جائینگے۔ لاہور میں 3 میچز جبکہ فائنل سمیت پانچ میچز کراچی میں کھیلے جائینگے۔نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں پہلا میچ 7 مارچ کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین فلڈ لائٹس میں ہوگا جبکہ لاہور میں پہلامیچ 9 مارچ کو لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائیگا۔ پاکستان میں کھیلے جانےوالے 8 میچز کے علاوہ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں 14میچز اور چار میچز شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائینگے۔ شیڈول کے مطابق پی ایس ایل میں شرکت کرنےوالی تمام ٹیمیں ہر ٹیم کےساتھ دو دو میچز کھیلیں گی۔ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز، زمبابوے کے برینڈن ٹیلرسمیت 19کھلاڑی پہلی بار پی ایس ایل میں ایکشن میں نظر آئینگے۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل میچ 17 مارچ کو کھیلا جائیگا جو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM