کراچی (لاہورنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کراچی کے عوام لیے خدمت کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کراچی کے عوام کی خدمت کرنا ہمارا فرض بنتا ہے اور کوشش ہے کہ کراچی کے اہم بڑے مسائل کو حل کر کے عوام کو سہولت پہنچائیں۔
کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ کراچی کے عوام نے ہمیں بڑی تعداد میں ووٹ دیے اور ہمیں نشستیں بھی ملیں لہذا ہم سمجھتے ہیں کہ کراچی کے لیے کام کرنا ہمارا فرض بنتا ہے.
اور ہماری کوشش ہے کہ کراچی کے اہم بڑے مسائل کے حل کے لیے تمام مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں.
جس سے کراچی کے عوام کو سہولت ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اندرون سندھ اتحادیوں کے ساتھ مل کر پیکیجز بھی بنا رہی ہے جس سے سندھ کے دیگر اضلاع کو بھی ان کا حق مل سکے اور بارش کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا ازالہ ہو سکے۔
شبلی فراز نے حکومت مخالفت احتجاج کو ذاتی مفاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دے کر اس لیے اقتدار میں لے کر آئے تاکہ اس ملک میں کرپشن اور لوٹ میں ملوث عناصر کا احتساب ہو سکے.
اور عوام میں بے یقینی پھیلانے کے لیے جو مختلف جلسے جلوسوں کی کوششیں ہو رہی ہیں،
اس کا بنیادی طور پر ایک ہی مقصد ہے کہ پیپلز پارٹی ہو یا مسلم لیگ (ن)، وہ اپنے لیڈران کی کرپشن کو چھپا سکیں اور کسی طرح سے حکومت مذاکرات پر راضی ہو جائے اور ان کے کرپشن کے کیسز میں نرمی کی جائے۔