اسلام آباد :فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن اسلام آباد کے زیر اہتمام ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چیمپین شپ گریڈ”بی” 26فروری سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی ۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسو سی ایشن اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اوج ظہور کے مطابق پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر نگرانی منعقد ہونیوالی چیمپین شپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمیدی ہال میں 26فروری سے 2مارچ تک کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے 8ٹیمیں راولپنڈی ، اسلام آباد ، کراچی، کوہاٹ ، مردان ، میرپور خاص، ڈیرہ اسماعیل خان اور سرگودھا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔ انہوں نے بتایا کہ چیمپین شپ کیلئے ڈراز کا اعلان 16فروری کو پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ہیڈ آفس لاہور میں کیا جائیگا جبکہ چیمپین شپ کے کامیاب انعقاد کیلئے انتظامات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جس کا فائنل 2مارچ کو کھیلا جائیگا ۔ اوج ظہور نے مزید بتایا کہفیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن اسلام آباد کی ٹیم کے چنا کیلئے بھی اوپن ٹرائلز آج (منگل ) سے شروع ہونگے جو سکھ چین سپورٹس گراونڈ ایمبیسی روڈ اسلام آباد میں لئے جائینگے اور منتخب ٹیم ڈویژنل نیشنل باسکٹ بال چیمپین شپ گریڈ بی میں اسلام آباد کی نمائندگی کرئے گی
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM