احسن اقبال

عمران خان اپوزیشن میں تھے تو احتجاج کے لیے وسائل مانگتے تھے، اب وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، احسن اقبال

لاہور (لاہورنامہ) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اپوزیشن میں تھے تو احتجاج کے لیے وسائل مانگتے تھے‘ جب سے پی ڈی ایم نے احتجاج کا اعلان کیا ہے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے بوکھلاہٹ میں دوسابق وزرائے اعظم پر مقدمات درج کرا دیئے۔

وزیراعظم کی آشیر باد سے حکمران جماعت کے رکن نے مقدمہ درج کروایا۔

وزیراعظم کہہ رہے ہیں اپوزیشن کو جیلوں میں ڈال دوں گا، ان میں سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے کی سکت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت قومی اداروں کے پیچھے چھپ کر ان کا مذاق بنا رہی ہے۔

حکومت بڑی کامیابی سے اپنی ناکامیاں چھپا رہی ہے ،

آئین کی کوئی ایک شق دکھا دیں جس میں وزیراعظم این آراو دے سکتا ہو،

اب تو سپریم کورٹ نے بھی کہہ دیا ہے کہ یکطرفہ احتساب ہورہا ہے،

سندھ ہائیکورٹ نے بھی ریمارکس دیئے ہیں کہ زبان بند کروانے کے لیے مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔